@sajjadalisrjaan: #کراچی کراچی سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، تین بچوں اور ماں کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7D میں گزشتہ روز پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون اور ان کے تین معصوم بچوں کے قتل میں ملوث سفاک قاتل ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ جب پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی تو ملزم نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کے اے ایس آئی بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ه واقعہ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7D میں پیش آیا تھا، جہاں ملزم نے ایک گھر میں داخل ہو کر خاتون اور ان کے تین بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔