@touseefbaig86: ٹی ایم سی لیاقت آباد میں مبینہ بھتہ وصولی کی شکایات، افسران کی مبینہ سرپرستی پر سوالات کراچی: ٹی ایم سی لیاقت آباد میں عرصہ دراز سے تعینات افسران کالاڈلہ لیاقت ٹھیلے اور پتھارے لگانے والے شہریوں کے لئے مشکلات کاسبب بن گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایم سی لیاقت آباد کے بعض اہلکار مبینہ طور پر ٹھیلے اور پتھارے لگانے والوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہیں، جس کے باعث عوام اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ٹی ایم سی لیاقت آباد کے چیئرمین فراز حسیب سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ بھتہ وصولی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لیاقت نامی شخص کیخلاف تحقیقات کرائیں اور شہریوں کو غیر قانونی وصولیوں سے نجات دلائیں۔