@madigitalhazara: پاک فوج کے شہید ذیشان خان کی نمازِ جنازہ ادا، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک ہری پور: پاک فوج کے شہید ذیشان خان کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں منگ، تحصیل و ضلع ہری پور میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید ذیشان خان ماسٹر محمد عارف کے فرزند تھے اور دورانِ ڈیوٹی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں، مقامی پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ کرنل اشرف نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور اہلِ علاقہ نے وطن کے بہادر سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شہید ذیشان خان کے ایک بھائی بھی اس سے قبل وطنِ عزیز کی خاطر جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ شہید ذیشان خان کی قربانی کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔ #madigitalhazara