@nawab078651: #میں نے ایک عمر گزاری ہے گھر کے جھگڑوں میں مجھے مت بتاؤ یہ نفرت ، حسد اور تکلیفوں کا سامنا کس طرح ہوتا ہے میں نے اپنے ہی آنگن میں کانٹے چنے ہیں اپنوں کی باتوں سے دل کو لہولہان کیا ہے راتوں کو تکیے بھیگے ہیں، اور دن کو ہنسی اوڑھی ہے یہاں محبت کے نام پر زخم دیے جاتے ہیں اور صبر کے نام پر خاموش رہنے کا حکم ملتا ہے میں نے سیکھا ہے شور میں بھی چپ رہنا اور ٹوٹ کر بھی مکمل نظر آنا نفرت کیا ہوتی ہے، میں نے آنکھوں میں پڑھی ہے حسد کی آگ میں اپنے ہی جلتے دیکھے ہیں تکلیف کا ذائقہ مجھے یاد ہے وہ گھونٹ گھونٹ پیا ہے میں نے. اب مت پوچھو کہ میں کیسے جیتا ہوں بس اتنا جان لو. میں زندہ ہوں، مگر اندر سے بہت تھک گیا ہوں 🫠🥺 تحریرلکھت✍🏻(نواب💔)