@novainfra7: 🚗 سپارک پلگ کی گیپ بھی گاڑی کی فیول ایوریج پر اثر ڈال سکتی ہے۔ اگر سپارک پلگ کی گیپ گاڑی کے انجن کی مقررہ حد کے مطابق نہ ہو تو اسپارک صحیح طرح پیدا نہ ہونے کی وجہ سے مس فائر، انجن کی کارکردگی میں کمی، ہچکولے اور فیول کی کھپت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے سپارک پلگ لگاتے وقت صرف پلگ کی حالت نہیں بلکہ اس کی گیپ بھی ضرور چیک کریں۔ گیپ ہمیشہ گاڑی کے مینوفیکچرر کی مقررہ اسپیک کے مطابق ہونی چاہیے۔ #SparkPlug #FuelAverage #AutoTips