@irha.rajpoot5: حقیقت یہ ہے کہ کچھ خواب صرف نیند میں نہیں ٹوٹتے، بلکہ جاگتی آنکھوں کے سامنے بھی بکھر جاتے ہیں۔ ہم جن لوگوں کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ سمجھتے ہیں، کبھی کبھی وہی لوگ وقت کے ساتھ اجنبی بن جاتے ہیں۔ ہم ان کے لوٹ آنے کی امید میں خود کو تسلی دیتے رہتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر انتظار کا اختتام ملاقات نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ واپس نہیں آتے، کچھ رشتے پہلے جیسے نہیں رہتے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب انسان کو سمجھ آتا ہے کہ جسے وہ اپنی خوشی سمجھ رہا تھا، وہ دراصل اس کی سب سے بڑی آزمائش تھی۔ پھر دل چاہتا ہے کہ کاش ہم نے اتنا یقین نہ کیا ہوتا، کاش ہم نے خود کو اتنا کسی کے حوالے نہ کیا ہوتا۔ مگر زندگی کی سب سے تلخ حقیقت یہی ہے کہ کچھ لوگ ہمیں چھوڑ کر نہیں جاتے، بلکہ ہمیں یہ سکھا کر جاتے ہیں کہ ہرچاہت آپ کا نصیب نہیں ہوتی۔ #fypシ #foryou #onemillionaudition #veiwsproblem #creatorsearchinsights