@liaqatyousafzai1: باپ کی قبر پر بیٹے کی آخری سلامی... کوہاٹ کا وہ منظر جس نے ہر دل رُلا دیا! 💔😭 کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہ*ید ہونے والے ایس پی ٹریفک اکبر خان شنواری کی تدفین کے بعد، ان کے بڑے بیٹے نے اپنے شہ*ید والد کی قبر پر آبدیدہ ہو کر الوداعی سلامی پیش کی۔ وہ ہاتھ جو کبھی باپ کی انگلی تھام کر چلتا تھا، آج اسی شفیق باپ کی آخری آرام گاہ کے سامنے سلیوٹ کے لیے اٹھا تو وہاں موجود ہر شخص پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔ باپ مٹی کی چادر اوڑھ کر وطن پر قربان ہوگیا، اور بیٹا آنسوؤں کے ساتھ اپنے ہیرو کو الوداع کہتا رہا۔ یہ صرف ایک سلامی نہیں، ایک بیٹے کا اپنے عظیم باپ کی قربانی کو سب سے بڑا خراجِ عقیدت ہے۔اللہ پاک شہ*ید ایس پی اکبر خان شنواری کے درجات بلند فرمائے اور لختِ جگر سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!