@rehman288888: یہ کس مقام پر آگئے ہم دونوں؟ اتنے اجنبی تو ہم ملنے سے پہلے بھی نہیں تھے… 🥀💔 کبھی تم سے بات کیے بغیر دن ادھورا لگتا تھا، اور آج تم سے بات کرنے کو بھی لفظ نہیں ملتے۔ کبھی ایک دوسرے کی خاموشی تک سمجھ لیتے تھے، اور آج ایک دوسرے کی موجودگی بھی اجنبی سی لگتی ہے۔ نہ جانے کس موڑ پر محبت کم ہوئی، کس لمحے فاصلے دلوں میں اتر گئے، اور کب وہ شخص جسے اپنا سمجھ کر سب کچھ بتایا تھا، وہی شخص ہمارے لیے ایک انجان سا بن گیا۔ ❤️🩹 رشتے شاید ایک دن میں ختم نہیں ہوتے، بس چھوٹی چھوٹی بے رخی، خاموشیاں اور غلط فہمیاں مل کر دو لوگوں کے درمیان اتنا فاصلہ بنا دیتی ہیں کہ پھر ساتھ رہ کر بھی انسان ایک دوسرے سے بہت دور ہو جاتا ہے۔ 🖤 #BrokenHeart #SadQuotes #UrduQuotes #DeepLines #HeartTouching