@ch.salik.hussain: وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے یونین کونسل کالرا میں یونیورسٹی روڈ سے کالرا، پونواں گاؤں کی جانب جانے والے مرکزی راستے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ چودھری سالک حسین نے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عوام سے براہِ راست رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے عوام کی روزمرہ مشکلات میں کمی اور زندگی میں آسانی کا باعث بنتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے علاقے میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ جس پر اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا