@inamwains043: میں سرگودھا پولیس کے اعلیٰ حکام (آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا)، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ ایک انتہائی سنگین اور حساس معاملے کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ ہمارے ذرائع اور خدشات کے مطابق، پولیس ہمارے دوست کے خلاف ماورائے عدالت کارروائی (مبینہ جعلی انکاؤنٹر) کا ارادہ رکھتی ہے۔پاکستان کا آئین ہر شہری کو یہ حق دیتا ہے کہ اگر اس پر کوئی بھی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور شفاف ٹرائل کا موقع دیا جائے۔ قانون کے محافظوں کا کام جان لینا نہیں بلکہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے۔اگر اس شہری کی زندگی یا جان کو کوئی بھی نقصان پہنچا، تو اس کی مکمل ذمہ داری اور ازالہ سرگودھا پولیس پر عائد ہوگا۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر میرے دوست کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔