@naqeebrajauk: سفینہ خان، اختلاف اپنی جگہ، مگر بات ہمیشہ سچ کی ہونی چاہیے۔ اگر کوئی ویڈیو آپ نے خود مجھے بھیجی تھی، اگر آپ نے خود مجھے کال کی تھی، تو پھر بعد میں اس معاملے کو کسی اور انداز میں پیش کرنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اختلاف کریں، تنقید کریں، مگر سچ کو نہ بدلیں۔ اور ایک بات یاد رکھیں: کسی بھی طاقتور شخصیت کے اتنے قریب نہ جائیں کہ آپ کو اپنے اردگرد کی حقیقت ہی دکھائی نہ دے۔ ہر شو میں اگر ایک ہی چہرہ، ایک ہی نام اور ایک ہی طاقت نظر آنے لگے تو ذرا اوپر بھی دیکھ لیا کریں کہ جوتا کس کا ہے اور جوتے سے اوپر انسان کون ہے۔ چمڑے کے جوتے دنیا کی مختلف افواج پہنتی رہی ہیں؛ جوتا کسی ایک شخص، ایک ملک یا ایک نظریے کی جاگیر نہیں۔ اصل سوال جوتے کا نہیں، اصول کا ہے۔ آج جس طاقت کے سامنے خاموشی اختیار کی جا رہی ہے، کل حالات بدلیں تو وہی رویہ کسی اور طاقت کے سامنے بھی دہرایا جا سکتا ہے۔ میری اور آپ کی صحبت اپنی اپنی، سوچ اپنی اپنی اور راستے اپنے اپنے۔ مگر میری گزارش صرف اتنی ہے: سچ بولا کریں، سچ کا ساتھ دیا کریں۔ سچ کڑوا ضرور ہوتا ہے، لیکن اس میں ایک عجیب طاقت ہوتی ہے۔ جو شخص سچ کے ساتھ کھڑا ہو، وہ پھر کسی کے عہدے، طاقت یا رعب سے خوف زدہ نہیں ہوتا۔ وہ ڈٹ کر چلتا ہے، سوال کرتا ہے اور ہر حقیقت کا سامنا کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔ اس لیے جوتے سے ذرا اوپر دیکھیں، شخصیت سے آگے اصول دیکھیں، اور طاقت سے آگے سچ دیکھیں۔ کیونکہ وقت بدلتا رہتا ہے، مگر سچ کی قدر ہمیشہ رہتی ہے #safinakhan #PakArmy #Ispr #asimmunir #SahirShamshad