@zain_jahangir2: 🚨💔 پشاور میں اپنی اکیڈمی کے ایک کونے میں خاموش بیٹھا محمد رضوان… یہ صرف محمد رضوان کی خاموشی نہیں، یہ ہم رضوانینز کے صبر کا امتحان ہے۔ 💔 یہ وہی محمد رضوان ہے جس نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، جس نے زخمی حالت میں بھی وطن کی خاطر میدان نہیں چھوڑا، اور جس کے لیے پاکستان کی جیت ہمیشہ اپنی ذات سے بڑھ کر رہی۔ 🇵🇰❤️ آج اسی رضوان پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، لیکن لوگ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ مرشد! کوئی بات نہیں… یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔ 🤲❤️ ان شاء اللہ وہ دن پھر آئے گا جب محمد رضوان اسی شان سے گراؤنڈ میں واپس اترے گا، پاکستان کی سبز جرسی پہنے گا، اور وہی میدان ایک بار پھر تمہاری محنت اور جذبے کا گواہ بنے گا۔ 🇵🇰🔥 اور یاد رکھنا رضوان… ہم نے تمہیں صرف اچھے وقت میں سپورٹ نہیں کیا، ہم آج بھی تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔ ❤️ اللہ تعالیٰ سچے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ حق کی جیت دیر سے سہی، مگر ہوتی ضرور ہے۔ 🤲💚 مرشد، سر جھکانا نہیں… وقت بدلنے والا ہے! 🔥 #WeStandWithRizwan #StayStrongRizwan #RizwanFans #MuhammadRizwan #PakistanCricket