@alone_again73: کبھی کبھی رات کے آخری پہر ایک سوال خاموشی سے دل کے دروازے پر دستک دیتا ہے۔ لیکن اُسے میری یاد تو آتی ہوگی نا یاد نہ سہی، کوئی بات کوئی عادت کوئی لمحہ کچھ تو یاد آتا ہوگا نا میں اکثر یہی سوچا کرتا تھا کہ جیسے میں ہر چھوٹی سی بات پر اُسے یاد کرتا ہوں، ویسے ہی شاید وہ بھی کبھی اچانک کسی راستی کسی گانے کسی خوشبو یا کسی دعا کے درمیان مجھے یاد کرتی ہوگی شاید میری ہنسی میری خاموشی میرے الفاظ یا میری فکر کا کوئی نہ کوئی عکس اُس کے دل میں بھی باقی ہوگا۔ میں سمجھتا تھا کہ محبت اگر سچی ہو تو یادیں دونوں طرف برابر سانس لیتی ہیں۔ مگر وقت نے ایک حقیقت بہت خاموشی سے سمجھا دی کہ ہر دل ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ہر محبت کی شدت برابر نہیں ہوتی اور ہر انسان یاد رکھنے کا ہنر بھی ایک جیسا نہیں رکھتا۔ کچھ لوگ برسوں بعد بھی ایک آواز پر ماضی میں لوٹ جاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ چند دنوں میں پوری کہانی بھلا دیتے ہیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ تب میں نے خود سے ایک سوال کیا کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے میں جیسا تھا ویسا مجھے کیوں نہ ملا میں جس خلوص سے کسی کو اپنی دعاؤں، اپنی فکر اور اپنی یادوں میں بسائے بیٹھا تھا کیا دنیا میں کوئی ایسا نہ تھا جو مجھے بھی اسی طرح چاہتا آخر ہمیں ہمارا جیسا انسان کیوں نہیں ملتا وہی احساس وہی وفا، وہی انتظار وہی سچائی جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ شاید اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو ایک جیسا نہیں بناتا۔ کوئی محبت نبھانے کے لیے پیدا ہوتا ہے، کوئی محبت آزمانے کے لیے۔ کوئی یاد بن جاتا ہے، اور کوئی صرف سبق۔ زندگی ہمیشہ ہماری خواہشات کے مطابق نہیں چلتی، بلکہ ہمیں وہ سکھاتی ہے جو ہمارے لیے ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ سبق آنسوؤں کی صورت میں ہی کیوں نہ ملے۔ پھر ایک دن یہ احساس بھی ہوا کہ کسی کو مسلسل یاد کرنا، اس کے لوٹ آنے کی ضمانت نہیں ہوتا۔ بعض اوقات ہم جنہیں اپنی دنیا سمجھ بیٹھتے ہیں، وہ ہمیں اپنی مصروف زندگی کا ایک مختصر باب سمجھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ حقیقت تکلیف ضرور دیتی ہے، مگر یہی حقیقت انسان کو مضبوط بھی بناتی ہے۔ اگر واقعی اُسے میری یاد آتی ہوگی تو شاید کسی خاموش لمحے میں کسی تنہائی میں یا کسی ایسی بات پر جس کا تعلق مجھ سے ہو۔ اور اگر نہیں آتا تو بھی میں اب اس پر شکوہ نہیں کرتا کیونکہ محبت کا مطلب صرف بدلے میں محبت پانا نہیں، بلکہ اپنے احساس کی سچائی کو قائم رکھنا بھی ہے۔ ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ دنیا میں ہر انسان ہماری طرح محسوس نہیں کرتا۔ جس شدت سے ہم کسی کو چاہتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ بھی اسی شدت سے ہمیں چاہے۔ یہی زندگی کا سب سے کڑوا مگر سچا سبق ہے۔ #sadpoetry #fyp #DeepWords #foryou #explore

Alone_Again🖤
Alone_Again🖤
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 20 September 2026 02:32:35 GMT
66188
5691
340
1126

Music

Download

Comments

mano_2361
Meow :
shyd🥲😥
2026-10-18 11:17:11
1
aliwaritds302
@stone heart🩶🩶 :
لفظ لکھتا ہوں لکھ کے مٹا دیتا ہوں بات قابل غور ہے اس لیے تجھ کو بتا دیتا ہوں کہ کرنا نہ کسی اور کے ساتھ جو میرے ساتھ کیا تھا تم نے میں تجھے واسطہ خدا دیتا ہوں 😞💔 علی رائٹس 💯✍️
2026-10-19 13:28:25
1
zahra.pathan
Zahra Pathan :
hyeeee sari rat yahi sochty sochty ghzr jati ha [Crying][Crying][Crying][Crying][Crying]
2026-10-19 03:15:09
3
nimrarani967
Nimra💗 :
me b yehi sochti hu😩
2026-10-18 08:35:14
10
nasrullah7373
🔥⃟≛⃝🇲aHi :
بہن کچھ یاد نہیں آتا یہ ہمارا وہم ہوتا ہے بس ہماری مخلصی ہمارے منہ پر مار دی جاتی ہے
2026-10-18 15:50:37
18
duafatma218
☆࿐ཽ༵༆༒ 𝐷𝑢𝑎 𝐹𝑎𝑡𝑖𝑚𝑎❤️🥰 :
caption please 🥹🥹🥹
2026-10-18 18:54:22
4
mohsin.mughal2558
Mohsin Mughal :
نیند میں بھی گرتے ہیں میری آنکھ سے آنسو تم خواب میں بھی میرا ہاتھ چھوڑ دیتے ہوں
2026-10-17 12:20:13
7
cut.gril390
cut gril✝️✝️ :
ma bi yhi sochti ho
2026-10-18 16:55:05
7
alone33.tiktok.come
꧁༺❤️❤️ Skoon_A_Rooh❤️❤️༻꧂ :
Jo chor KY chaly jaty Hain wo yaad ni rakhty agr yaad hota to chorny ka hi na sochta 💔💔🥹🥹
2026-10-18 18:14:45
2
iqoooha
اح :
😭😭😭😭😭 Meri wafa yad ati ho gi usy
2026-10-18 14:47:51
3
user61648909
samarali :
:حادثے اور بھی گُزرے تھے مُجھ پر مگر ... حادثہ آپ سے بِچھڑنے کا مُجھے مار گیا !-
2026-10-18 16:37:56
5
masoom_khan80
معصوم خان :
🌹 Hi Meri Zindagi ♥️🤲 یا اللہ پاک! میری محبت کو میرے نصیب میں خیر و برکت کے ساتھ لکھ دے۔ اگر وہ میرے لیے بہتر ہے تو ہمارے درمیان موجود تمام رکاوٹیں، آزمائشیں اور مشکلات آسان فرما دے۔ دونوں خاندانوں کے دلوں میں محبت اور رضامندی پیدا فرما۔ یا اللہ! اگر وہ اس وقت میرے لیے بہتر نہیں تو اپنی رحمت سے اسے میرے حق میں بہتر فرما دے، اور اگر اس میں میری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے تو ہمیں حلال اور بابرکت رشتے میں جوڑ دے۔ یا اللہ! تو دلوں کے حال جانتا ہے، ناممکن کو ممکن کرنے والا ہے۔ میں تجھ سے اپنی محبت کی بھیک مانگتا ہوں، میری دعا قبول فرما اور میری محبت کو میرا محرم بنا دے۔ آمین ثم آمین 🤲❤️🌹 أنتِ حياتي ♥️
2026-10-17 20:32:46
5
_20665724
𝔅roken_𝔏𝔞𝔯𝔨𝔞 :
جو پایا تھا وہ کھو کر بھی دیکھ لیا❤️‍🩹🥹* *ہم نے پوری طرح کسی کا ہوکر بھی دیکھ لیا💔🥲* *نہیں ملتا یار گڑ گڑا نے سے کچھ🥺🥀* *ہم نے کسی کے آگے ہے پناہ رو کر بھی دیکھ لیا 😭💔*
2026-10-19 01:37:17
4
mughalwrites_25
علی کہتے ہیں 💞💞💞 :
یہ ہمارا وہم ہے کہ اس کو ہماری یاد آتی ہوگی ایسا کچھ نہیں ہوتا لوگ بدل جاتے ہیں موسم کی طرح جب ان کی زندگی میں ہم سے کوئی بہتر آجاتا ہے تو وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں
2026-10-09 03:37:33
12
hasnainmahii261
༺࿂ 𝐻𝐴𝑆𝑁𝐴𝐼𝑁 ࿂༻ :
لیکن اسے میری یاد تو آتی ہو گی نا؟ یاد نہ سہی کوئی بات کوئی عادت کوئی لمحہ کچھ تو یاد آتا ہو گا نا؟
2026-10-19 04:27:32
4
m.waseem.220
★彡[ꜱᴀɢɪᴛᴛᴀʀɪᴜꜱ ♐🏹]彡★ :
Caption Please 🥺🥺
2026-10-19 14:33:11
1
nademiqbal935
Nafisa Jaan official tiktokr9 :
kuch bura lga to bhai soory🙏😥😭
2026-10-17 00:45:50
6
shehazdiii92
💫عائشہ بٹ🧕💫 :
wahm ha Meri tarh 💔
2026-10-15 19:28:30
3
mohsin.mughal2558
Mohsin Mughal :
ha yar Kuch to yad ata hoga na
2026-10-17 12:19:52
1
gulzadi_804
گل زادی :
nahi aya yad phir jab koi apko aik bar peet kardy move on kare
2026-10-13 16:11:25
3
faheem.ansari20
Faheem Ansari :
buhat mushkil hota hy Kisi ko bhulana jisy ap sab sy zyada chahty ho
2026-10-18 19:47:00
3
user737092595
Abbas Khan :
اگر مقدر میں نہ ہو تو نہیں ملتی، ہم کر کے دیکھ چکے ہیں محبت سچی بھی. ہم نے دل کی ہر دھڑکن کو اس کے نام کر دیا تھا، ہر دعا میں اس کا ذکر کیا تھا، ہر خواب میں اس کا چہرہ بسایا تھا مگر پھر بھی وہ ہمارے نصیب میں نہ لکھا گیا، ہم نے وفا کی حدوں کو چھوا، خود کو مٹا کر بھی اسے چاہا، اس کی خوشیوں میں اپنی خوشی ڈھونڈی، اس کے غموں میں خود کو جلایا، لیکن شاید محبت صرف چاہنے کا نام نہیں بلکہ ملنے کا نصیب بھی مانگتی ہے جو ہمیں کبھی ملا ہی نہیں، ہم نے وقت کے ہر لمحے کو اس کے انتظار میں گزارا ہر گزرتی شام کو امید سے باندھا کہ شاید آج وہ لوٹ آئے، شاید آج وہ ہمیں اپنا کہہ دے مگر وقت نے ہر بار ہمیں خالی ہاتھ لوٹا یا، ہم نے اپنے نہیں، آنسوؤں کو چھپانا سیکھ لیا، اپنے درد کو خاموشی میں دفن کرنا سیکھ لیا مگر دل ہے کہ مانتا ہی نہ وہ اب بھی اسی ایک نام پر آکر رک جاتا ہے، ہم نے خود کو ہزار بار سمجھایا کہ جو تمہارا نہیں وہ کبھی تمہارا ہو بھی نہیں سکتا مگر محبت دلیل نہیں مانتی وہ تو بس ہو جاتی ہے اور پھر ساری زندگی ایک ادھوری کہانی بن کر رہ جاتی ہے، ہم نے اسے کھونے کے بعد یہ جانا کہ سچی محبت بھی ہر کسی کو نہیں ملتی، کچھ لوگوں کے نصیب میں صرف چاہنا لکھا ہوتا ہے پانا نہیں، ہم نے اس کے بغیر جینا بھی سیکھ لیا ہے مگر سچ تو یہ ہے کہ جینا اور زندہ رہنا دو الگ چیزیں ہیں ہم بس زندہ ہیں، دل اب بھی وہیں کہیں اس کے پاس رہ گیا ہے، اور ہم خالی ہاتھ اس دنیا میں چل رہے ہیں، یہ مان کر کہ اگر مقدر میں نہ ہو تو نہیں ملتی، چاہے محبت کتنی ہی بچی کیوں نہ ہو، چاہے دل کتنی ہی شدت سے کیوں نہ چاہے کچھ کہانیاں بس ادھوری رہنے کے لیے ہی لکھی جاتی ہیں اور ہم انہی ادھوری ... کہانیوں میں سے ایک ہی #e
2026-10-12 10:28:24
4
mano77493
😘mahi😘 :
miss you..s..😭😫😩😭
2026-10-13 09:22:53
2
usman9999888
Hafiz M.Usman :
wehm h
2026-10-18 18:35:50
2
muhammadyahoo.com28
Muhammad Muhammad :
ya to pta ni ha jb mare id dakhta ha to ma ya dakh k bohat roti ho bohat 😭😭😭😭😭
2026-10-18 18:48:45
2
To see more videos from user @alone_again73, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About