تو اِس قدر مجھے اپنے قریب لگتا ہے
تجھے الگ سے جو سوچوں عجیب لگتا ہے
جسے نہ حسن سے مطلب نہ عشق سے سروکار
وہ شخص مجھ کو بہت بد نصیب لگتا ہے
حدودِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر، نہ کوئی رقیب لگتا ہے
یہ دوستی، یہ مراسم، یہ چاہتیں، یہ خلوص
کبھی کبھی مجھے سب کچھ عجیب لگتا ہے
افق پہ دور چمکتا ہوا کوئی تارا
مجھے چراغِ دیارِ حبیب لگتا ہے
نجانے کب کوئی طوفان آئے گا یارو
بلند موج سے ساحل قریب لگتا ہے
2026-09-20 06:07:00
1
To see more videos from user @aayan8863, please go to the Tikwm
homepage.