@khan.afridi4518: 🚨شاباش علی ترین شاباش! ملتان کے سابق اونر علی ترین نے محمد رضوان کے حق میں زبردست آواز بلند کر دی🚨 علی ترین نے کہا🗣️ کہ آخر محمد رضوان نے ایسا کیا کیا ہے کہ اس کے ساتھ الزام پر الزام لگا کر اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے؟ کیا اس نے کسی کا نقصان کیا ہے۔ میں محمد رضوان کو بہت قریب سے جانتا ہوں۔ وہ میرے ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان رہے ہیں، ہم نے کافی وقت ساتھ گزارا ہے۔ میں نے اسے ہمیشہ ایک ایماندار، سچا اور اصول پسند انسان پایا ہے۔ وہ ہر وقت نماز کی پابندی کرتا ہے اور پاکستان کے خلاف ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا! اگر رضوان کو ٹیم سے ہٹانا ہے تو صاف صاف بتا دیں، لیکن بغیر ثبوت الزام پر الزام لگانا درست نہیں۔ ایک کھلاڑی کی عزت اور کردار کو اس طرح نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ محمد رضوان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے! ❤️🏏