@umair.soni: جناب چودھری محمد شاہد چیچی صاحب ہمارے علاقے بجوات کا ایک قابلِ فخر حصہ ہیں۔ بعض شخصیات صرف اپنے لیے نہیں جیتیں بلکہ اپنی محنت، کردار، خلوص اور کامیابیوں سے پورے خاندان اور اپنے علاقے کا نام روشن کرتی ہیں۔ ہمیں ہی نہیں بلکہ پورے علاقۂ سیالکوٹ، خصوصاً بجوات کے لوگوں کو بھی ان پر بجا طور پر فخر ہے۔ ایسے لوگ خاندان کی پہچان بن جاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے عزت، وقار اور حوصلے کی مثال قائم کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ چودھری محمد شاہد چیچی صاحب کو مزید عزت، کامیابی اور خوشیاں عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ اپنے خاندان اور علاقے کے لیے باعثِ فخر بنائے۔ آمین