@rahat_writess: کچھ لوگ ہماری زندگی سے ایسے چلے جاتے ہیں جیسے کبھی آئے ہی نہ ہوں، نہ کوئی آخری الوداع ہوتی ہے، نہ کوئی آخری بات، نہ کوئی ایسا لمحہ جس میں ہمیں سمجھ آ سکے کہ اب یہ شخص دوبارہ ہماری زندگی کا حصہ نہیں بنے گا ہم بس اپنی زندگی میں مصروف رہتے ہیں اور وقت خاموشی سے لوگوں کو ہم سے دور کرتا رہتا ہے پھر ایک دن کسی گلی، کسی جگہ، کسی آواز، کسی تصویر یا کسی پرانی بات سے اچانک احساس ہوتا ہے کہ ہم جس شخص کو ہمیشہ اپنی زندگی میں موجود سمجھتے رہے، وہ تو بہت پہلے ہماری زندگی کا آخری صفحہ بن چکا تھا۔ کچھ جدائیاں شور کے ساتھ نہیں آتیں، وہ خاموشی سے آتی ہیں اور انسان کو بہت دیر بعد ان کی حقیقت سمجھ آتی ہے۔ #rahat_writess #fyppppppppppppppppppppppp #viral #foryou #foryoupage