@ss122208: کب تک خیالوں میں تمہارا ہاتھ تھامے چلتی رہوں گی؟ اب آ بھی جاؤ کہ یہ فاصلے سچ مچ تھکا رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ اب صرف تصور میں نہیں، بلکہ حقیقت میں تم میرے ساتھ ساتھ چلو۔ تمہیں سوچنا، تمہیں چاہنا اور تم سے باتیں کرنا... خوابوں کی دنیا میں تو بہت ہو گیا، اب جی چاہتا ہے تم میری سچی دنیا کا حصہ بنو، اور ہر راستے پر میرا ہاتھ پکڑ کر میرے ساتھ چلو۔ میں نے خیالوں کی دنیا میں تمہارے ساتھ بے شمار سفر طے کیے ہیں، پھر بھی دل کی تسلی نہیں ہوتی۔ اب یہ بند آنکھوں کے خواب نہیں، کھلی آنکھوں سے سچی حقیقت چاہیے، تمہاری موجودگی اور تمہارا ہم قدم ہونا چاہیے۔ بس ایک تم ہی تو ہو جسے ہر لمحات میں سوچتی ہوں، ہر جگہ تمہارے نقشِ قدم تلاش کرتی ہوں۔ اب تصورات کے اس سائے سے نکل کر سامنے آ بھی جاؤ، کہ تمہاری غیر موجودگی میں اب کوئی لمحہ اچھا نہیں لگتا۔