@sukoon.e.qalb45: اگر کسی دن آپ کا رشتہ کسی ایسے شخص سے ختم ہو جاۓ جس سے آپ محبت کرتے تھے، تو اس کے تمام راز اور کہانیاں اکٹھا کر کے کسی خفیہ ٹھکانے میں ڈال دیں، اور کبھی کسی کو اس تک پہنچنے نہ دیں۔ کیونکہ رشتے ختم ہونے پر بھی اخلاقیات نہیں مرنی چاہیے۔ جدائیوں میں بھی اک وقار ہونا چاہیے۔ جس سے محبت ہو جائے اسے رسوا نہیں کیا جاتا۔ اسے ڈھانپ کر رکھا جاتا ہے۔ اس کی عزت کو اچھالا نہیں جاتا۔ وہ رہے نہ رہے اسے تحفظ کا احساس دلایا جاتا ہے، کہ اس نے کسی غلط شخص سے محبت نہیں کی تھی۔ صرف حاصل کرنا ہی محبت نہیں ہوتی۔ نبھانے کا نام محبت ہے۔ عزت دینے کا نام محبت ہے۔ اسے سب کے سامنے محفوظ راستہ دینے کا نام محبت ہے۔ #trending #lines #foryoupage #fypシ゚viral