بوڑھاپا ماپنے کے بھی پیرامیٹرز ہوتے ہیں سالوں کی گنتی عمروں کا تعین نہیں کرتی. کوئی ستر میں جوان ہوتا اور کوئی بیس میں بھی بوڑھا. عجیب ہے ناں ایسے میں کوئی سفید بالوں کا دھونس نہیں بٹھا پاتا۔۔۔ بس کوئی اندر ہی اندر ماہ و سال خاموشی سے کاٹ کر کسی کے لہجوں کی سرد مہری سے اپنا خون جما لیتا ہے اور کوئی اپنی عمر کا ایک ایک لمحہ جیتا ہے۔
سیانے کہتے ہیں جب انسان محفلوں میں تنہا ہو جائے. غم دوراں غمِ ہجراں اور غم جاناں پہ غالب آجائے.جنکو پسند کرتا تھا انہیں ملنے سے کترانے لگے جب ہر سو حسرتوں, محرومیوں, ملامتوں اور ندامتوں کے ڈیرے ہوں, جب ہنسی سے بے ساختگی ختم ہوجائے, تلاشِ عشرت کدہ کی جگہ تلاشِ گوشئہ عافیت لے لے اور جب ذات میں ٹھہراؤ اور فیصلوں میں ماضی کے اسباق شامل ہوجائیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ جوانی کہیں پیچھے رہ گئی ہے
اب بڑھاپا کہیں اندر گھر کرنے لگا ہے.تب حاصل ہستی کو جانچا جاتا ہے اور پھر سمجھ آتا ہے کہ کتنے ایامِ کارآمد غفلت و عجلت کی نظر کر دیئے. تب وقت کی اہمیت کا احساس ہوتا ہے رشتوں کے لیے دی گئی قربانیاں اور رشتوں کا استعمال یاد آتا ہے.
تب ایک زندگی میں کئی زندگیاں جینے کی رمز سمجھ آتی اور موت کے انتظار میں کئی بار مرنے کی اذیت آشکار ہوتی ہے. پھر ان لوگوں کی زندگی پہ رشک آتا ہے جو آخری دم تک جیتے ہیں اور آخری سانس تک جوان رہتے ہیں. وہ جنکا حاصل کبھی لاحاصل نہیں ہوتا..اور وہ جو لذت گناہ اور وجود کی قید سے مبرا ہوتے ہیں...وہی جو بندگی کے فلسفے کو سمجھتے ہیں. اور ہر حکم پہ لبیک کہتے ہیں... وہی تو اشرف ہیں.......
مصباح چوہدری
2026-09-20 16:18:21
0
W🫰🏻H🫵🏻S :
2026-09-20 15:36:21
0
Hashim Rafiq :
acha jee 🥰✌️✌️
2026-09-20 14:50:35
0
Kashif Ali :
🌺🌺🌺
2026-09-20 14:48:45
0
💞🫂Nawaz sial🏏🏏🏏🇵🇰🇵🇰 :
mashallah mashallah so nice🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗🤗
2026-09-20 15:16:25
0
Zahor Ahmad :
2026-09-20 15:36:10
0
Zahor Ahmad :
2026-09-20 15:36:10
0
Abaad99 :
oye
2026-09-20 15:28:23
0
IRFAN 120 :
❤️❤️❤️
2026-09-20 14:46:08
0
Irfan Arain :
2026-09-20 14:02:00
1
꧁🌎 𝒿𝒶𝓋𝑒𝒹 𝓂𝓈𝒹 🌏꧂ :
2026-09-20 14:14:56
1
shakargarh 03243923794 :
🥰😍
2026-09-20 14:01:26
0
Nadeem ♥️ 03191920337 :
wow
2026-09-20 14:45:09
0
Nadeem ♥️ 03191920337 :
Nice 👍
2026-09-20 14:45:02
0
Muzamil Din 123 :
ہے کوئی بجلی جیسہے کوئی بجلی جیسی وفادار لڑکی🫣
جو پکڑ لے اور پھر جان نکلنے تک نہ چھوڑے😅
2026-09-20 15:08:28
0
To see more videos from user @hania_raozadi33, please go to the Tikwm
homepage.