@cidratayyab: خوش ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جیسے کہ ؟ آپ نے دن میں پانچ نمازیں ادا کیں اور اس کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت بھی کی، وقت پہ تمام کام مکمل کر لیے۔ آپ کا دن بغیر کسی ڈانٹ ڈپٹ کے گزر گیا، آپ نے اپنے پسندیدہ دوست سے بات بھی کر لی۔ دودھ اہلنے کے ، بالکل قریب تھا کہ آپ وقت پر پہنچ گئے۔ دن بھر شدید گرمی برداشت کی اور شام نے ٹھنڈی ہوا اور گھنے بادلوں کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔ کیا یہ سب خوشی کے مواقع نہیں ہیں ؟؟ اگر " نہیں " تو پھر اپنا معیار بدلیں، آپ کا دل تب مطمئن ہو گا جب آپ چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوشیاں تلاش کریں گے