:جانتا ہی نہیں شاید مجھے کھونے والا
مسئلہ مِل کے بھی اب حل نہیں ہونے والا
اپنے بابا کے لئے رُک کے دعاکرتا ہوں
دیکھتا ہوں میں جہاں کوئی کھلونے والا
میرے مرنے سے تمہیں فرق تو کیا پڑنا ہے
ہاں مگر منہ تو بنا سکتے ہو رونے والا
شاہزادی نے کنیزوں سے کہا میرے لیے
عام ہے تخت نشیں خاص ہے کونے والا
عشق ہی روشنی کرتا ہے ہمارے دِل میں
رنگ چاندی پہ چڑھاتا ہے یہ سونے والا
شکر ہے آج اُداسی بھی ہے کمرے میں عمیر
آج کی رات میں تنہا نہیں سونے والا
عمیر مشتاق
2026-09-20 16:44:33
1
To see more videos from user @wdym_wasi1, please go to the Tikwm
homepage.