@sham_taypist: جب میرے ہزار منع کرنے پر بھی وہی غلطی بار بار دہرائی گئی تو میں سمجھ گیا کہ شاید میری بات کی اب وہ اہمیت نہیں رہی جو کبھی ہوا کرتی تھی۔ میں نے ہر بار سمجھانے کی کوشش کی، خاموشی سے برداشت کیا، دل پر پتھر رکھا اور خود کو یہ کہہ کر مطمئن کرتا رہا کہ شاید اگلی بار سب ٹھیک ہو جائے گا، شاید میری تکلیف سمجھ لی جائے گی، شاید میری خاموشی کے پیچھے چھپا درد محسوس کر لیا جائے گا۔ مگر جب ایک ہی بات بار بار سمجھانے کے باوجود دہرائی جائے تو انسان کے اندر کچھ ٹوٹنے لگتا ہے، پھر وہ بحث نہیں کرتا، شکایت نہیں کرتا، بس خاموش ہو جاتا ہے۔ اور میری خاموشی بھی شاید یہی بتا رہی تھی کہ میں ناراض نہیں تھا، میں بس تھک گیا تھا… اتنا کہ اب مزید سمجھانے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں بچے تھے۔ مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی نہیں ہوئی کہ غلطی دوبارہ ہوئی، بلکہ اس بات کی ہوئی کہ میری ہزار بار کی منت، میری تکلیف اور میری خاموش آنکھوں کی کوئی قدر نہیں رہی۔ تب مجھے سمجھ آیا کہ بعض اوقات انسان کسی کے دل سے تب نہیں نکلتا جب وہ چلا جاتا ہے، بلکہ تب نکل جاتا ہے جب اسے بار بار یہ احساس دلایا جائے کہ اس کی موجودگی، اس کی بات اور اس کے احساسات اب اہم نہیں رہے۔ 🥀❤️‍🩹#fyp

ش
ش
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 20 September 2026 18:07:58 GMT
8249
582
3
81

Music

Download

Comments

ladlasikander7
꧁༒𝐥𝐚𝐝𝐥𝐚༒🆂🅸🅺🅰🅽🅳🅴𒌒乂 :
اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن؟ یاد کے دشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن وہ جو اک شخص متاعِ دل و جان تھا، نہ رہا اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسن
2026-09-20 18:19:55
2
n0tf0und143
꧁ꪖ᥇ᦔꪊꪶꪶꪖꫝ꧂ :
caption plz plz
2026-10-23 01:45:43
0
aesthetic.you26
𝓑𝓻𝓸𝓴𝓮𝓷 𝓗𝓮𝓪𝓻𝓽♡ :
caption plz 🥀
2026-09-20 18:25:36
0
To see more videos from user @sham_taypist, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About