@commando5683: آج ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حـمـلے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں 8 خوارج ہلاــک جبکہ 6 بہادر سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 ستمبر کو ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس کا فورسز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاـک کر دیا۔ اس شدید جھڑپ میں کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اور سپاہی غلام سجاد نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء میں 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے تھا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔