@rafiullah2447: ککہ خیل صرف ایک گاؤں نہیں، صلح، محبت اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ ہمارے گاؤں ککہ خیل، لکی مروت میں جب دو فریقین کے درمیان صلح ہو جائے تو پھر دلوں میں پرانی رنجش، بغض اور حسد کو جگہ نہیں دی جاتی۔ صلح کے بعد سب ایک دوسرے کو بھائی سمجھ کر محبت اور احترام کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ یہی ککہ خیل کی اصل خوبصورتی، بڑوں کی روایت اور ہماری اجتماعی پہچان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گاؤں ککہ خیل میں ہمیشہ امن، محبت، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین