@noor_e_chasham197: تمہیں دل سے نکالنا اتنا آسان نہیں، یارا، کیونکہ کچھ لوگ یاد نہیں رہتے، دل میں بس جاتے ہیں۔ لاکھ خود کو سمجھاؤں کہ اب تمہارا خیال چھوڑ دوں، مگر دل ہر بار وہیں جا ٹھہرتا ہے جہاں تمہاری محبت کی کوئی نشانی باقی ہو۔ میں نے بہت کوشش کی کہ خود کو تم سے دور کر لوں، مگر محبت کو زبردستی ختم نہیں کیا جا سکتا۔ تم سے جڑی ہوئی یادیں کبھی خاموشی میں آنکھیں نم کر دیتی ہیں اور کبھی بےاختیار مسکراہٹ دے جاتی ہیں۔ شاید میں تمہیں بھلا نہ سکوں، مگر اتنا ضرور سیکھ لوں گی کہ تمہاری کمی کے ساتھ بھی جینا ہے۔ 🥀🤍 نورِ چشم 🌸 #PashtoPoetry #FYP #ViralVideo #TikTokTeamPlzUnfreezeMyAccount #ForYouPage