*اُسے کہنا قسم لے لو*
اُسے کہنا قسم لے لو
تمہارے بعد اگر ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آرزو کی ہو
کسی کی جستجو کی ہو
کسی کی راہ دیکھی ہو
کسی کا قرب مانگا ہو
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی سے آس رکھی ہو
کوئی امید باندھی ہو
کوئی دل میں اتارا ہو
کوئی تم سا پیارا ہو
کوئی دل میں بسایا ہو
کوئی اپنا بنایا ہو
کوئی روٹھا منایا ہو
کوئی روتا منایا ہو... قسم لے لو
کسی کی یاد میں موسم
مرے آنگن میں آیا ہو
کسی سے بات کرنے کو
کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں
کسی کی بے وفائی پر
کبھی یہ آنکھ بھر آئی ہو
کبھی راتوں کو اٹھ کر
تیرے دکھ میں نہ رویا ہوں
تمہارے بعد اگر جو میں
ایک پل بھی سویا ہوں... قسم لے لو
کبھی جگنو، کبھی تارے
کبھی مہتاب دیکھا ہو
اُسے کہنا قسم لے لو
تمہارے بعد اگر ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو🥺
2026-09-21 05:26:14
4
To see more videos from user @jutt_poetry0, please go to the Tikwm
homepage.