@rahat_writess: کچھ رشتے زندگی میں ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں آتے، وہ صرف ہمیں محبت کا مطلب سمجھانے، کچھ خوبصورت یادیں دینے اور پھر خاموشی سے چلے جانے کے لیے آتے ہیں تم بھی میری زندگی کا وہی خوبصورت مگر ادھورا قصہ ہو، جس کا اختتام تو ہو گیا، مگر جس کی یادیں شاید کبھی ختم نہ ہوں میں تمہیں حاصل نہ کر سکا، لیکن تم سے کی گئی محبت کو کبھی جھوٹا نہیں کہوں گا وقت گزر جائے گا، فاصلے بڑھ جائیں گے، شاید ہم ایک دوسرے کی زندگی میں اجنبی بھی بن جائیں، مگر میری طرف سے تمہاری عزت ہمیشہ وہی رہے گی کیونکہ محبت ختم ہو سکتی ہے، راستے بدل سکتے ہیں، لوگ دور ہو سکتے ہیں، مگر کسی کے ساتھ گزارے ہوئے سچے لمحات کو دل سے مٹانا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ #rahat_writess #fyppppppppppppppppppppppp #viral #foryou #foryoupage