@hubdarali661: اگر طبلہ بجانے والے کے ہاتھ سے تمہیں اللہ مل رہا ہے تو وہی ہاتھ تھام لو۔.. اگر گانا گانے والے کی آواز میں تمہیں اللہ کی پہچان مل رہی ہے تو وہی صدا قبول کر لو۔۔۔۔ اگر پینٹ کوٹ پہننے والے کے سینے میں تمہیں اللہ کی محبت دھڑکتی سنائی دے تو وہیں سر رکھ دو۔۔۔ اور اگر راستہ صاف کرنے والا تمہارے دل کا راستہ بھی صاف کر دے اور وہاں تمہیں اللہ مل جائے تو قسمِ خدا کی… وہی تمہارا مرشد ہے وہی تمہارا راستہ ہے۔ *میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ کہاں دیکھو میں تمہیں یہ کہتا ہوں کہ کیا مل رہا ہے یہ دیکھو۔* کیونکہ اللہ جگہ، لباس، آواز اور شکل کا محتاج نہیں۔اللہ تو دل کی کیفیت دیکھتا ہے اور جس دل میں وہ خود اتر آئے۔۔ وہ دل ہی خانہ کعبہ ہو جاتا ہے.. *تم اپنی عقل کا پیمانہ استعمال مت کرنا... یعنی اگر تمہارا دل گواہی دے رہا ہے کہ یہاں اللہ ہے اللہ کی محبت مل رہی ہے تو پھر اپنی عقل کے گھوڑے سے یہ مت دیکھنا اس کی داڑھی کتنی ہے داڑھی رکھی ہے کہ نہیں شلوار کدھر تک ہے ہاتھ کہاں باندھتا ہے سر پر ٹوپی ہے کہ نہیں ہے کس حال میں ہے کسی چیز کو چھوڑنا اگر اللہ کی طرف لے کے جا رہا ہے اللہ کی محبت پیدا ہو رہی ہے تو بے فکر ہو کے چل پڑنا اور اگر۔۔۔۔۔ *کوئی ہوا میں اڈے کرامت دکھائے دل کے حال بتائے تمہارے فیوچر کو بتائے اور اللہ سے ڈرائے گا اللہ سے دور کر دے یا اللہ کو چھوڑ کے اپنی طرف متوجہ کر لے اپنی محبت دے تو اس بندے سے دور ہی رہنا چاہے داڑھی میں ہو چاہے بڑے جبے شبے پہنے ہوں چاہے ہاتھ میں تسبیح سر پر ٹوپی ہو محراب ہو اس سے دور بھاگنا۔۔۔۔۔ ڈرانے والے تمہیں ہمیشہ ڈراتے رہیں گے: دوزخ سے، عذاب سے، حساب سے… مگر سن لو! اللہ ڈر سے نہیں ملتا۔ *اللہ تو محبت سے ملتا ہےعشق سے ملتا ہےخود کو مٹا دینے سے ملتا ہے۔* جب تمہاری نیکیوں کی طلب بھی ختم ہو جائے،جب اجر، ثواب، جنت اور دوزخ کا سودا بھی چھوٹ جائے... اور تم صرف یہ کہو: “یا اللہ! مجھے تو بس تُو چاہیے” تو سمجھ لینا… وہیں سے ملاقات شروع ہو گئی۔ دوزخ سے ڈر کر جنت کے سوداگر کیا جانیں کہ اللہ کیسے ملتا ہے؟ اللہ تو انہیں ملتا ہے جو حساب چھوڑ کر عاشق بن جاتے ہیں جو خوف چھوڑ کر فقیر ہو جاتے ہیں جو دعوے چھوڑ کر محبت میں ڈوب جاتے ہیں۔ میں یہی کہتا ہوں۔۔۔ کہیں سے بھی اگر اللہ مل رہا ہے تو لے لو…#عشق_حقیقی #تصوف_شریعت_طریقت_حقیقت #trendingreels #foryoupage #foryouシ