@noortvumarzai: پشاور: بچیوں کی قبروں سے نعشیں نکالنے والا ملزم گرفتار پشاور کے علاقے شیخان میں مقامی لوگوں نے ایک شخص کو مبینہ طور پر قبر کھود کر بچی کی نعش نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ ایک ماہ سے مختلف قبروں سے بچیوں کی نعشیں نکالتا رہا ہے۔ آج صبح اسے مبینہ طور پر قبر کھود کر بچی کی نعش نکالتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے بعد اسے شیخان چوکی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شخص افغان شہری ہے۔ شیخان چوکی پولیس نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ بڈھ بیر منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے#Noor #tv۔