@qureshidx5: غم ہائےروز گار میں الجھا ہوا ہوں میں اس پر ستم یہ ہے اسے یاد آ رہا ہوں میں ہاں اُس کے نام میں نے کوئی خط نہیں لکھا کیا اُس کو یہ لکھوں کہ لہو تھوکتا ہوں میں کرب غم شعور کا درماں نہیں شراب یہ زہر ہےاثر ہے اسے پی چکا ہوں میں اے زندگی بتا کہ سرِ جادہ ءِ شتاب یہ کون کھو گیا ہے کسے ڈھونڈتا ہوں میں اے وحشتو! مجھے اسی وادی میں لے چلو یہ کون لوگ ہیں، یہ کہاں آ گیا ہوں میں شعر و شعور اور یہ شہرِ شمار شور بس ایک قرض ہے جو ادا کر رہا ہوں میں یہ تلخیاں یہ زخم، یہ ناکامیاں یہ غم یہ کیا ستم کہ اب بھی ترا مدعا ہوں میں میں نے غم حیات میں تجھ کو بھلا دیا حسن وفا شعار، بہت بے وفا ہوں میں عشق ایک سچ تھا تجھ سے جو بولا نہیں کبھی عشق اب وہ جھوٹ ہے جو بہت بولتا ہوں میں معصوم کس قدر تھا میں آغازِ عشق میں اکثر تو اس کے سامنے شرما گیا ہوں میں دنیا میرے ہجوم کی آشوب گاہ ہے اور اپنے اس ہجوم میں تنہا کھڑا ہوں میں وہ اہلِ شہر کون تھے وہ شہر تھا کہاں ان اہلِ شہر میں سے ہوں اس شہر کا ہوں میں!! #search #foryou

Qureshi_dx
Qureshi_dx
Open In TikTok:
Region: AE
Monday 21 September 2026 09:19:04 GMT
28019
1654
8
141

Music

Download

Comments

your_ati...0
MR. ATTIQUE🥇 :
Hyy lines🖤🌸
2026-09-21 12:18:13
1
irfi.khan3
irfi khan :
bilkul
2026-09-21 10:14:56
2
syed.yousaf.shah22
¥•🫡~§ :
ہمیں اخلاق کہا گیا جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ورنہ چال بازیاں کس کو نہیں آتی،
2026-09-21 09:53:17
2
arifkhanniazi001
عارف خان لوہان خیل :
[Heartwarming][Heartwarming][Heartwarming]
2026-09-21 10:33:25
1
malik.usmanawan61
Malik Usman :
💯
2026-09-21 10:33:45
1
mahige09
💕S-A-M-A-R 💕 :
🥰🥰🥰
2026-09-21 09:46:41
0
majid_atk
🥷 ماجد ملک 😈 :
❤️❤️❤️
2026-09-21 09:50:38
1
barpcha0
Barpcha :
💕💕💕
2026-09-21 15:16:40
0
To see more videos from user @qureshidx5, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About