پہلے آپ آزاد کشمیر کو تو بچا لیں، انڈیا کے کشمیر کی بات بعد میں کیجیے گا۔ وہاں کے لوگ ہم سے سکون اور امن کے ساتھ رہ رہے ہیں، لیکن اس کشمیر میں گزشتہ چار ماہ سے آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح معصوم لوگوں کی جانیں لی جا رہی ہیں۔ جب معصوم لوگوں پر ظلم کیا جائے اور بے گناہوں کا قتل ہو تو خاموش رہنا بھی قابلِ افسوس ہے۔ مظلوموں کی حفاظت، ان کے حق میں آواز اٹھانا اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پہلے اپنے کشمیر کے معصوم لوگوں کی جانیں بچائیں، پھر دوسروں کی بات کریں۔