@usmantypist50: ہلے میں تھا نا... جو ہر ناراضگی پر خود منانے آ جاتا تھا جو اپنی انا ایک طرف رکھ کر کہتا تھا "چھوڑو یار بات کرو" جو تمہارے ایک میسج کے لیے گھنٹوں جاگتا تھا تمہیں لگتا تھا میں ہمیشہ پیچھے پیچھے رہوں گا کہ میرا پیار کمزوری ہے کہ میری خاموشی مجبوری ہے کہ میں ضد ہار جاؤں گا اور تم جیت جاؤ گی پر ایک دن آیا جب میں ٹوٹ کر بھی سنبھل گیا جس دن دل نے کہا "بس اب بہت ہو گیا" جس دن عزتِ نفس جاگ گئی اب نہ فون آئے گا نہ میسج آئے گا نہ "سنو" کہہ کر منانے والا ملے گا اب میں تمہاری عادت تھا... اب میں تمہاری یاد ہوں اب میں تمہاری غلطی ہوں جسے تم راتوں کو سوچو گے اور اس دن تمہارا غرور خاک ہو گا جب تمہیں سمجھ آئے گی کہ جسے تم نے معمولی سمجھا تھا وہی تمہاری سب سے بڑی کمی بن چکا ہے لڑکے روتے نہیں... پر جب چپ ہو جائیں نا تو سمجھ جاؤ کہ اب پلٹ کر نہیں آئیں گے۔ #urdupoetry #viralvideo #growmyaccount #fvpシ #foryou