@heer_writes_01: یہی وہ نیند ہے جو آنکھوں سے بہہ جانے والے آنسوؤں کے بعد آتی ہے جیسے رب تھکے ہوئے دل کو خاموشی کی آغوش میں لے کر کہتا ہو اب بس کرو، باقی درد مجھے دے دو۔ کبھی کبھی انسان جسم سے نہیں اپنے اندر کے شور سے تھک کر سوتا ہے۔ اور پھر چند ساعتوں کی یہ بے خبری اسے اُن غموں سے بچا لیتی ہے جنہیں جاگتی آنکھیں برداشت نہیں کر پاتیں۔ شاید اسی لیے نیند کو عارضی موت کہا گیا کیونکہ ہر رات رب ہمیں تھوڑی دیر کے لیے دنیا کے دکھوں سے آزاد کر دیتا ہے پھر صبح دوبارہ زندگی عطا کرتا ہے تاکہ ہم جان سکیں کہ جس رب نے ہر رات موت کے بعد جگایا ہے وہ ایک دن ہر درد کے بعد سکون بھی عطا کرے گا۔ 🌸🌷ہیر #fyp #fypシ #fypシ゚viral #unfrezzmyaccount #foryou