@......:خدا ان تمام عورتوں کی حفاظت فرمائے…
جو محبت کرتے ہوئے اپنا غرور، اپنی نیند، اپنی دعائیں اور اپنے خواب تک کسی ایک شخص کے نام کر دیتی ہیں۔
جو ہر بدلتے لہجے کا الزام اپنے نصیب پر لے لیتی ہیں،
ہر خاموشی میں اپنی ہی کمی تلاش کرتی ہیں،
اور ہر تکلیف کو یہ سوچ کر سہہ جاتی ہیں کہ شاید محبت کا یہی امتحان ہو۔
اے اللہ!
ان دلوں کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑنا
جو محبت تو مانگ لیتے ہیں،
مگر اس کی ذمہ داری اٹھانا نہیں جانتے۔
انہیں ایسا سکون عطا فرما
جو کسی انسان کے بدلتے مزاج سے نہ ٹوٹے،
اور ایسا ساتھی نصیب فرما
جو ان کے آنسوؤں کی وجہ نہیں،
ان کی مسکراہٹ کی حفاظت بنے۔
کیونکہ ایک مخلص عورت کا دل ٹوٹتا نہیں…
پوری ایک دنیا خاموش ہو جاتی ہیں 😞🖤🖤
2026-09-21 16:00:33
0
To see more videos from user @ghubaar_e_dil, please go to the Tikwm
homepage.