@madinykibahary: میرے دل کی سب سے بڑی تمنا یہی ہے کہ مولا تو مجھے اپنے محبوب کے در کی حاضری نصیب فرما دے۔ اے میرے مولا میرے نصیب میں مدینے کا سفر لکھ دے، مجھ گناہگار کو بھی بلا لے، میں بھی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی گلیوں میں گھوموں، ان پاک فضاؤں میں سانس لوں جن میں میرے نبی کی خوشبو بسی ہوئی ہے۔ یا اللہ میں بھی سبز گنبد کا دیدار کروں، روضہ رسول کے سامنے کھڑی ہو کر سلام پیش کروں اور اپنی آنکھوں سے وہ منظر دیکھوں جس کا میں نے صرف خواب دیکھا ہے۔ میرے دل کو سکون دے دے، میری بے چین روح کو مدینے کی حاضری سے ٹھنڈک عطا کر دے، مجھے بھی اپنے گھر سے بلا کر مدینے کی پرنور گلیوں میں چلا دے۔ #fyppppppppppppppppppppppp #fypシ゚viral #viralvideo #unfreezmyaccount #trending