@ng_clicks99: حنا شہزاد نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں محصنات اکیڈمی، سنگولی، دیر لوئر کی ہونہار طالبہ حنا شہزاد دخترِ شہزادہ نے شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حنا شہزاد نے 1109 نمبر حاصل کرکے A1 گریڈ حاصل کیا، جبکہ ان کا رول نمبر 207568 ہے۔ اس نمایاں کامیابی کے اعتراف میں ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم خان نے حنا شہزاد کو شیلڈ پیش کی اور ان کی شاندار کامیابی کو سراہا۔ یہ کامیابی حنا شہزاد کے والدین، اساتذہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہیں اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔