@waliullah00786: اے سی فہیم بھٹنی صاحب کے ساتھ قوم کی اہم اور تفصیلی ملاقات.تحصیل سپین وام میں جاری "اسپن وام-2" رِگ (Spinwam-2 Rig) کے حوالے سے قوم وزیر میرعلی اور اسسٹنٹ کمشنر (AC) فہیم بھٹنی صاحب کے درمیان ایک اہم قومی جرگہ اور تفصیلی ملاقات منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقے کے قومی امور اور نئے رِگ کے معاملات پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نئے رِگ پر قومی مشاورت کو آگے بڑھانے اور اس سلسلے میں ایک نئی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اے سی فہیم بھٹنی صاحب نے معزز عمائدین اور قوم کو یقین دلایا کہ وہ اس پورے معاملے پر اپنے لیول پر مکمل جانچ پڑتال اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ ہم علاقائی حقوق اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے اسی طرح باہمی مشاورت اور پرامن قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ #Waziristan #Spinwam #MariEnergies #LocalRights #TribalJirga