@mpazahidullahkhanwazir: DDAC MPA ZAHID ULLAH KHAN WAZIR اگر پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے تو سوال کا جواب دینا ہوگا: ہشمت خان وزیر کو آخر کس قانون کے تحت اس طرح اٹھایا گیا؟ اگر کسی شہری کو گرفتار کرنا تھا تو کیا قانون کے مطابق پولیس کے ذریعے کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی؟ کیا گرفتاری کا کوئی قانونی طریقہ اور ضابطہ نہیں؟ ریاستی اداروں سے ہمارا سوال واضح ہے: اگر گرفتاری قانونی تھی تو قانون کے مطابق اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، اور اگر قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا گیا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ یہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے، طاقت اور خوف کے ذریعے نہیں۔ #HasmatKhanWazir #KPKAssembly #ZahidUllahKhanWazir #RuleOfLaw #Constitution