@ng_clicks99: ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں اسلامیہ گرلز ہائی سکول، جندول، دیر لوئر کی ہونہار طالبہ لبنیٰ بی بی دخترِ اسماعیل خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لبنیٰ بی بی نے 1072 نمبر حاصل کرکے A1 گریڈ حاصل کیا۔ ان کی یہ کامیابی محنت، لگن اور بہترین تعلیمی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس نمایاں کامیابی کے اعتراف میں ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم خان نے لبنیٰ بی بی کو شیلڈ پیش کی اور ان کی شاندار کامیابی کو سراہا۔ لبنیٰ بی بی کی یہ کامیابی ان کے والدین، اساتذہ، ادارے اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہیں اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔