@chakwal.punjab: چکوال کے گاؤں خیر پور کے 23 سالہ ملک حبیب کو تنہائی کا عفریت لاحق تھا۔ والدین کے درمیان علیحدگی بچوں کی زندگیاں برباد کر کے رکھ دیتی ہے۔ والدین کے درمیان علیحدگی ہوئی تو ملک حبیب بھی اپنی والدہ کے ساتھ اپنے ننھیال رہنے لگ پڑا۔ کچھ عرصہ بعد والدہ اس دنیا میں نہ رہیں۔ حبیب کا سہارا اس کی نانی اماں تھیں اور ہھر نانکا گھر تو نانی نانا کے دم سے ہی آباد ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل حبیب کی نانی اماں کا بھی انتقال ہو گیا۔ فیس بک پر اس نے لکھا ہوا ہے کہ "جو گزر گیا نانی کے ساتھ وہ وقت کمال تھا"۔ اٹھتی جوانی ہو، گھر ویران ہو، بے روزگاری ہو اور پھر انسان تنہائی کے عذاب کا شکار ہو، تو ایسے میں کوئی سوختہ دل دن رات کا کتنا بوجھ سہار سکتا ہے۔ ملک حبیب والی بال کھیلتا تھا، اپنے نام کے ساتھ سموٹ لکھتا تھا کہ تحصیل کلر سیداں کے گاؤں سموٹ کے مشہور کھلاڑی مرحوم چوہدری محسن فاروق سموٹ نے پوٹھوہار کے کئی نوجوانوں کو اپنے کھیل کی وجہ سے اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔ کچھ عرصہ قبل ملک حبیب نے ایک کنویں میں چھلانگ ماری لیکن پاس مویشی چراتے کسی شخص نے دیکھ لیا اور یوں اسے کنویں سے زندہ نکال لیا گیا۔ لیکن آج۔۔۔۔ آج ملک حبیب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو لگائی۔ تین منٹ اور سینتیس سیکنڈ کی اس ویڈیو میں حبیب کہتا ہے کہ آج وہ زہر کھانے لگا ہے۔ اس کی وجہ تنہائی ہے۔ آٹھ دس ماہ سے دن رات اکیلا ہوں۔ اگر میرا کوئی بڑا بھائی ہوتا جس کے ساتھ میں دل کی بات کر لیتا تو شاید میں یہ قدم نہ اٹھاتا۔ رات کو گھر آ کر جب خود بلب جلاتا ہوں تو گھر میں اندھیرا نظر آتا ہے۔ دن کو گھر آؤں تب بھی گھر ویران ملتا ہے۔ سب کے پاس فیملی ہے، میرا کوئی نہیں۔ والد کو مخاطب کرتے ہوئے حبیب کہتا ہے کہ میری اپنے والد کے ساتھ کوئی سلام دعا نہیں ہے۔ میرے والد کو میری طرف آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مجھے اپنی نانی سے بڑھ کر کوئی نہیں تھا لیکن میرے والد نے میری نانی کا جنازہ تک نہیں پڑھا۔ وہ کہتا ہے کہ اس کے تین دوستوں نے ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیا ہے اور وہ مرتضیٰ، کاکا اور زین ہیں۔ باقی کسی رشتہ دار کو اس کی طرف آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کسی دوکاندار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے کیونکہ میں نے گولیاں گاؤں سے نہیں لیں۔ ملک حبیب کو تشویش ناک حالت میں کلرکہار کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے فوراً راولپنڈی ریفر کیا گیا۔ لیکن پنڈی پہنچنے سے پہلے ہی ملک حبیب کی سانس کی ڈوری ٹوٹ گئی۔ ملک حبیب کی ویڈیو دیکھتے ہوئے پتہ نہیں ذہن کے کس کونے سے مہدی حسن کی آواز گونج اٹھی، بھرے جہاں میں کوئی میرا یار تھا ہی نہیں کسی نظر کو میرا انتظار تھا ہی نہیں نبیل انور ڈھکو #چکوال #Chakwal #سنگت_ویڈیو_وائرل_کریسو_آپ_ہیں🥀🌼🙈✨🎇 #punjab #chakwalpunjab
تنہائی کا ایک ہی حل ہے پانچ وقت کی نماز پڑھو اللہ تعالی کی عبادت کرو 🥰
2026-09-22 03:47:37
1062
Bagi1 :
سارا شہر تھا اسکے جنازے میں شریک ۔
تنہائی کے خوف سے جو شخص مر گیا ۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس بھائی کی مغفرت فرمائیں
2026-09-22 02:48:19
812
NoumanHaider :
حبیب کا گھر میرے گھر کے قریب ہے لیکن میں اس کو سمجھ نا سکا اللّٰہ پاک بھائی کی مغفرت فرمائے آمین 🤲🥹
2026-09-22 07:36:33
237
.... :
same situation or me bhi ye e soch rae 😭
2026-09-22 03:09:41
146
Malik_Faisal :
اس کے بعد پروگرام جاری رہا یا ختم ہو گیا۔
2026-09-22 03:20:49
102
Khalid Mehmood :
خودکشی حرام ھے
اسلام میں اس کی اجازت نہیں ھے
2026-09-22 03:45:25
192
🕊️🕊️ Alone birds 🕊️🕊️ :
phir kia bna eska
2026-09-22 03:51:54
80
Shah jl :
ڈیڑھ مہینہ ہو گیا میری چھوٹی بہن کو بیوہ ہو گئی دو بچے ہیں وہ بھی جی باتیں کرتی ہے وہ کہتی ہوں مجھے لگتا ہے میرا کوئی ہے ہی نہیں ہر وقت روتی رہتی ہے کہتی ہے میرا دل کرتا ہے میں مر جاؤں بالکل تنہا کر بھی کاٹ کھانے کو دورتا ہے ہسبینڈ کو بے انتہا یاد کرتی ہے راتوں کو ٹھٹ کے روتی ہے سارا دن اس کا روتے ہوئے گزر جاتا ہے سمجھ نہیں اتی اس کا کیا ہوگا ہر وقت کہتی ہے مجھے لگتا ہے شاید میں مرنے والی ہوں پھر بچوں کو سوچتی ہے اکثر ہر بات میں کہتی ہے پتہ نہیں میری کتنی زندگی باقی ہے اس لیے میں سمجھ سکتی ہوں تنہائی کیا چیز ہوتی ہے
2026-09-22 03:09:31
32
Abrar Kiani :
Allah jee 💕
2026-09-22 03:54:49
125
Saqib Warraich :
Kash koi isk dukh sun skta smjhaa skta tsalli deta
2026-09-22 13:34:34
1
Mehboob jatt❤️ :
Allah pak asi mot sa maf kar
2026-09-22 13:34:46
1
@##**MR. YASS**##@@ :
bahot afsos hua sun kr
2026-09-22 13:19:40
1
Abdul Malik🇵🇰🇸🇦🇸🇦 :
2026-09-22 04:19:33
24
😎Sheikh😎 :
allah
2026-09-22 11:18:33
54
ام حانم+سلفائیٹ :
اللہ پاک مغفرت فرمائے 🥺
2026-09-22 03:42:56
41
javeriasoduzaikhan :
really sad 😭
2026-09-22 10:28:47
2
ALiYAN804 :
yeh tha Kia
2026-09-22 13:11:58
1
Nature Vibes :
Allah
2026-09-22 08:46:33
16
itx mine ✨ :
یہ ھم سب کے لیے ایک سبق ھے کے ھم کسی کی نہیں سنتے کسی کی کیفیت کا مذاق اڑاتے خدارا لوگوں کی سن لیا کریں لوگ اندر سے مر جاتے ھے [Crying][Crying][Crying]
2026-09-22 04:13:49
21
innocent 💫 :
ufff Allah g etni Ander ki taklif ha es shaks ko ya Allah hm sb py rehm farma🤲😭
2026-09-22 02:59:55
49
🎀صباہ خانزادی🎀 :
2026-09-22 03:23:28
11
mishi🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰 :
اپنے ہی ہوتے ہیں جو ڈپریشن میں لے کر جاتے ہیں اللّہ پاک جنت فردوس نصیب کریں خدا پاک معاف کریں بیشک خدا معاف کرنے والا غفور الرحیم ہے
2026-09-22 07:47:28
25
manu :
phr kia bna in bhai ka kch pta h to btaey ga Allah pk rehm kry
2026-09-22 02:34:49
24
RabiaKhan.2 :
Kiya ye Sach hy
2026-09-22 03:03:00
46
To see more videos from user @chakwal.punjab, please go to the Tikwm
homepage.