@zahra_writes_official: "زندگی کے سب سے مشکل لمحے تب شروع ہوتے ہیں جب انسان یادوں کے سہارے جینے پر مجبور ہو جائے، اور یہ یادیں اس وقت زہر بن جاتی ہیں جب کوئی دل کے بے حد قریب ہو کر، سانسوں میں بس کر، پھر اتنی دور چلا جائے کہ فاصلے کبھی مٹ نہ سکیں۔ اس خالی پن کو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے کیونکہ جب وہ ہنسی وہ باتیں جو کبھی زندگی کا مرکز تھیں، صرف خاموش تصویر بن کر رہ جائیں تو ایسا لگتا ہے جیسے وقت رک گیا ہو اور دنیا کی تمام رونقیں پھیکی پڑ گئی ہوں، پھر ہر چہرہ اجنبی لگتا ہے اور ہر خوشی بے معنی معلوم ہوتی ہے کیونکہ روح کا وہ حصہ جو ان سے جڑا تھا، اب اس ویرانے میں گم ہو گیا ہے جہاں صرف تنہائی کا ڈیرا ہے اور دل مسلسل اس حقیقت کو قبول کرنے سے انکار کرتا ہے کہ اب وہ کبھی نہیں آئیں گے۔"🥀 زہرہ رائیٹس 🥀