@udaszandagi90: کبھی کبھی ہم غلط نہیں ہوتے، بس ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں ہوتے جو ہمیں صحیح ثابت کر سکیں۔ ہم سچ بولنا چاہتے ہیں، مگر سامنے والا پہلے ہی اپنا فیصلہ کر چکا ہوتا ہے۔ ہم وضاحتیں دیتے دیتے تھک جاتے ہیں، اور پھر ایک وقت آتا ہے جب انسان خاموشی کو ہی اپنا جواب بنا لیتا ہے۔ لوگ صرف وہی دیکھتے ہیں جو انہیں دکھائی دیتا ہے، کسی کے دل میں چلنے والی جنگ، اس کی مجبوری، اس کا درد اور اس کے پیچھے چھپی ہوئی حقیقت کوئی نہیں دیکھتا۔ اس لیے ہر خاموش انسان کو غلط مت سمجھا کرو، کچھ لوگ بے قصور ہوتے ہیں… بس اپنی صفائی میں بولنے کا ہنر نہیں رکھتے۔ 🥀💔 #DeepLines #RealityOfLife #UrduQuotes #SadQuotes #HeartTouching