@sukoon_401: نکاح صرف دو لوگوں کا ساتھ نہیں، دو دلوں، دو خاندانوں اور دو زندگیوں کا خوبصورت عہد ہے۔ 🤍🌸 نکاح کے وقت ذات پچھنے والے شاید یہ بھول جاتے ہیں کہ زندگی بھر ساتھ ذات نہیں، دل اور کردار دیتے ہیں۔ رشتے خوبصورتی، دولت یا خاندان کے نام سے نہیں، بلکہ محبت، عزت، خلوص، وفا اور سمجھداری سے خوبصورت بنتے ہیں۔ 🫶🏻 جس انسان کے ساتھ سکون ملے، جو مشکل وقت میں ہاتھ تھامے، جو عزت دے، قدر کرے اور ہر حال میں ساتھ نبھانے کا حوصلہ رکھے، وہی اصل میں زندگی کا خوبصورت ساتھی ہے۔ ❤️ کاش ہم رشتے طے کرتے وقت لوگوں کی ذات پوچھنے کے بجائے ان کا اخلاق، تربیت، نیت اور دل دیکھیں۔ کیونکہ نکاح کے بعد زندگی ذات نہیں پوچھتی، زندگی یہ پوچھتی ہے کہ کون تمہارے آنسو پونچھتا ہے، کون تمہاری خاموشی سمجھتا ہے اور کون مشکل وقت میں تمہارے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔ 🌹 رشتہ وہی خوبصورت ہے جہاں محبت کے ساتھ عزت ہو، ساتھ کے ساتھ سکون ہو، اور وعدوں کے ساتھ وفا بھی ہو۔ 🤍✨ #trending #deeplines #sadpoetry #sukoon555 #foryou