@arrehmann29: میرا ایک دوست کہتا ہے، "رحمان! آخرت کی دوزخ کا تو کوئی پتا نہیں، لیکن دنیا میں جو دوزخ ہے نا… وہ جوانی کی غربت ہے۔" اور شاید وہ غلط نہیں کہتا… کیونکہ جوانی وہ عمر ہے جب انسان کے خواب بہت بڑے ہوتے ہیں، مگر جیب اکثر ان خوابوں سے چھوٹی ہوتی ہے۔ گھر والوں کی امیدیں، اپنی خواہشیں، مستقبل کی فکر، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ احساس کہ "میں کچھ کرنا چاہتا ہوں، مگر میرے حالات مجھے اجازت نہیں دیتے۔" غربت صرف پیسوں کی کمی نہیں ہوتی، کبھی کبھی یہ انسان کو اپنی ہی نظروں میں چھوٹا کر دیتی ہے۔ کچھ خواہشیں صرف اس لیے دفن کرنی پڑتی ہیں کیونکہ جیب اجازت نہیں دیتی… اور کچھ خواب صرف اس لیے ادھورے رہ جاتے ہیں کیونکہ وقت انتظار نہیں کرتا۔ 💔🥀 #Poverty #HardLife #Struggle #LifeReality #DeepLines