@riazshahidpat: *(123عاشق آباد میاں چنوں)پیر سید زبیر حسین شاہ گیلانی صاحب سے ملاقات* ان کی شفقت، خلوص اور محبت روح کو تازگی عطا کرتی ہے۔ *منہاج القرآن سے ان کی محبت ہمارے لیے باعثِ تقویت ہے ۔* حقیقی روحانی نسبت صرف گدی نشینی تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ اس کی خوبصورتی علم سے شغف، ادب و اخلاق، عاجزی اور اولیائے کرام کی تعلیمات و تربیت کی عملی جھلک میں نظر آتی ہے۔ پیر سید زبیر حسین شاہ گیلانی صاحب کی شخصیت میں یہ خوبصورت اوصاف نمایاں نمایاں نظر آتےہیں۔ اللہ رب العزت اس آستانۂ عالیہ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے، علم و محبت اور روحانی فیض کا مرکز بنائے اور شفقت و محبت کا سایہ ہم سب پر قائم رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔