@karachinews90: کراچی: گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے طارق روڈ پر کار اور رکشے کے تصادم میں زخمی ہونے والی بچی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ جاں بحق بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ فیروزآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تیز رفتار کار نے رکشے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوئی۔ جاں بحق بچی کے والد مزدوری کرتے ہیں اور مہران ٹاؤن کورنگی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں تیز رفتار کار کو رکشے سے ٹکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ #Karachi #TrafficAccident #TrafficAwareness #CCTV #RoadSafety #KarachiNews