ترجمہ:
اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا۔ جو نیکی وہ کرے گی، اس کا فائدہ اسی کو ہوگا، اور جو برائی وہ کرے گی، اس کا وبال بھی اسی پر ہوگا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے تو ہمیں نہ پکڑنا۔ اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہیں۔ ہمیں معاف فرما، ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے، پس کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔