@saqi.wrai8s: میں اک بیکار آدمی ہوں… اگر دن بھر کی تھکن کا رات کو حساب و کتاب کروں، تو شاید میرے پاس کوئی کام کی فہرست نہ ہو، بس تمہارا خیال ہو، تمہاری یاد ہو، اور تمہارا نام ہو جو ہر لمحہ میرے دل میں چلتا رہا۔ لوگ کہتے ہیں میں نے آج کیا کیا؟ میں مسکرا کر کہتا ہوں… کچھ خاص نہیں، بس تمہیں سوچتا رہا۔ اور سچ کہوں تو میرے لیے یہی سب سے خوبصورت مصروفیت ہے۔ ❤️
کبھی کبھی انسان کسی کے جانے سے نہیں ٹوٹتا، بلکہ اس حقیقت سے بکھر جاتا ہے کہ جسے وہ اپنا سمجھتا رہا، وہ کبھی اس کا تھا ہی نہیں۔ ہم پوری شدت سے کسی کو یاد کرتے ہیں، اس کی واپسی کی امید میں دن گزار دیتے ہیں، مگر دوسری طرف شاید ہماری کمی بھی محسوس نہیں ہوتی۔ عجیب بات ہے نا، کچھ لوگ ہماری زندگی سے چلے جاتے ہیں اور اپنے ساتھ ہماری ہنسی، ہمارا سکون اور ہماری بہت سی خوشیاں بھی لے جاتے ہیں۔ پھر ہم لوگوں کے درمیان رہ کر بھی تنہا ہوتے ہیں، مسکراتے ہیں مگر دل اندر ہی اندر خاموشی سے روتا رہتا ہے۔ شاید زندگی کا سب سے بڑا دکھ یہی ہے کہ بعض لوگوں کو ہم دل سے نکال نہیں سکتے، چاہے وہ ہمیں اپنی زندگی سے کب کے نکال چکے ہوں
2026-09-22 15:39:28
2
mailksaab :
🥰🥰🥰
2026-09-22 16:04:39
0
To see more videos from user @saqi.wrai8s, please go to the Tikwm
homepage.