@uosqueen1222: جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کی زیرِ صدارت شعبہ جات کے سربراہان، ڈینز اور دیگر اداروں کے عہدیداران کا اہم اجلاس۔ طلبہ و طالبات ہماری اولین ترجیح ہیں، ان کے مسائل کو نظرانداز نہ کیا جائے اور فوری حل یقینی بنایا جائے، وائس چانسلر۔ فیکلٹی ممبران کلاسز میں اپنی باقاعدگی یقینی بنائیں اور معیاری تدریس کے ساتھ مؤثر اور بامقصد تحقیق پر توجہ دیں، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات۔ انتظامی و تدریسی امور میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔ جو مسائل متعلقہ شعبوں کی سطح پر حل نہ ہوں، ان کے لیے وائس چانسلر آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وائس چانسلر۔ تمام شعبہ جات ایسی پالیسیاں وضع کریں جن سے طلبہ جدید دور اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار ہوں۔ ہمیں ایسے گریجویٹس تیار کرنا ہیں جو مستقبل کے چیلنجز کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ کر سکیں، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات۔ معیاری تحقیق کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، وائس چانسلر جامعہ سرگودھا۔ اجلاس کے شرکاء کا وائس چانسلر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور جامعہ کی تدریسی و تحقیقی میں ترقی میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ۔ #AdvancedFluidMechanics #ViceChancellor #ProfDrTasawarHayat #UniversityOfSargodha #UoS